اب گوگل میپس میں نئے فیچر کے ساتھ بات چیت ہو گئی ممکن

واشنگٹن: (کشمیر ڈیجیٹل) گوگل نے اپنی مشہور ایپ ’’گوگل میپس‘‘ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل جیمنی (Gemini) کو ضم کر دیا ہے جس سے صارفین کے لیے ایپ سے بات چیت کرنا اور راستہ معلوم کرنا آسان ہو گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس نئے فیچر کے ذریعے اب صارفین اپنی کار یا موبائل فون سے صرف آواز کے ذریعے سوالات کر کے اپنی منزل تک پہنچنے، راستے میں اسٹاپ تلاش کرنے یا آس پاس کے مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، کانگریس سے اخراجاتی بل منظور

آواز کے ذریعے نیویگیشن:

گوگل میپس میں نئے فیچر کی بدولت صارفین اب کہہ سکتے ہیں:“کیا میرے راستے میں کوئی بجٹ فرینڈلی ویگن ریسٹورنٹ ہے، جو دو تین میل کے اندر ہو؟ وہاں پارکنگ کیسی ہے؟”اس سوال کا جواب جیمنی فوراً دے گا اور قریبی مناسب جگہ کی رہنمائی کرے گا۔

کمپنی کے مطابق، یہ فیچر ڈرائیونگ یا پیدل چلنے کے دوران خاص طور پر مفید ہے کیونکہ صارف کو موبائل یا اسکرین دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اسی طرح، راستے میں پیش آنے والے حادثات یا سڑک کی صورتحال کی رپورٹ بھی جیمنی کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

لینڈمارک‑ ہدایات:

پہلے گوگل میپس صرف فاصلے کی بنیاد پر ہدایات دیتا تھا، مثلاً “600 فٹ کے بعد بائیں مڑیں”، جو اجنبی علاقوں میں الجھن پیدا کر سکتا تھا۔اب جیمنی کی مدد سے نقشے پر موجود نمایاں عمارات یا لینڈمارکس کے ذریعے واضح سمتیں دی جائیں گی، جیسے “ریستوران کے بعد بائیں مڑیں” یا “بینک کے سامنے سیدھے جائیں”۔گوگل کے مطابق، یہ فیچر Street View تصاویر اور مقامی لینڈمارکس کے تجزیے پر مبنی ہے۔

پیشگی ٹریفک الرٹس:

اب گوگل میپس صارفین کو ممکنہ ٹریفک جام یا سڑک بند ہونے کے بارے میں پہلے سے خبردار کرے گا تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔ یہ فیچر اس وقت امریکی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ جلد ہی آئی او ایس صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، کم شرح سود سے خریداروں کی واپسی

لینس (Lens) کے ساتھ جیمنی:

گوگل میپس میں لینس فیچر کو جیمنی کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے تاکہ صارف منزل پر پہنچ کر آس پاس کے ریستوران، دکانیں یا مقامات دیکھ سکیں اور فوری معلومات حاصل کر سکیں۔

یہ فیچر اس ماہ کے آخر تک امریکہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے بتدریج دستیاب ہوگا۔

Scroll to Top