ون ڈے

ون ڈے سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

فیصل آباد : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سیریز 1-1 سے برابر ہے ، اس لیے آج کا میچ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا ۔ شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔

میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پر یکٹس سیشن میں بھر پورحصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں جم کرٹریننگ کی ۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے بھرپور عزم کے ساتھ  میچ کی تیاری کی ہے اور سب کا ہدف فیصلہ کن میچ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے ۔

قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں جذبہ اور اتحاد موجود ہے، اور اُمید ہے کہ کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

اقبال اسٹیڈیم میں میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم کا رخ کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی بھی امریکی صدر سے کسی فوجی سربراہ ،وزیراعظم کیلئے اتنی تعریفیں نہیں سنیں، شاہد آفریدی

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے ٹاپ آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی جبکہ بولرز کو ابتدائی وکٹیں حاصل کرنا ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم ثابت ہو گا ۔

Scroll to Top