مائیک ہیسن

بابراعظم ٹی20 میں کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے ، مائیک ہیسن کا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹی20 اسکواڈ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ۔

مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ بابراعظم اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے شاندار واپسی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ٹیم مختلف بیٹنگ آپشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ ہر پوزیشن میں مضبوط حکمت عملی اپنائی جا سکے ۔

ہیڈ کوچ نے محمد حارث کے حوالے سے کہا کہ انہیں کافی مواقع دئیے گئے، لیکن وہ ان کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ محمد حارث نوجوان کھلاڑی ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے عثمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپن بولرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں اور انہیں ٹی20 سیریز میں موقع دیا گیا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو پرکھا جا سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2027 :کپتان محمدرضوان کو ہٹائے جانے کا امکان،بابر اعظم ، سلمان آغا ، شاہین آفریدی مضبوط امیدوار

ایشیا کپ فائنل میں ٹیم کی شکست پر انہوںنے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹی20 میں ٹیم کو متعدد شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صفیان مقیم کو دوبارہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ فارم میں واپس آئیں ۔

فخر زمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں محنت کرنی ہوگی، لیکن وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ رہیں گے ۔

عثمان طارق کو بطور باصلاحیت اسپن ٹیلنٹ دیکھا جا رہا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹرائی سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے نئے آپشنز سامنے آئیں گے ۔

آخر میں مائیک ہیسن نے زور دیا کہ ٹیم مختلف کھلاڑیوں کے فارم اور تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی20 اور ایک روزہ فارمیٹس میں مضبوط حکمت عملی اپنائے گی تاکہ عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے ۔

Scroll to Top