انوارالحق

اساتذہ قوم کے معمار، تعلیم کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے : وزیراعظم انوار الحق

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے قلم الائنس سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا اساتذہ کی سکیل اپ گریڈیشن پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر وفد نے قلم الائنس سکول ٹیچرز آگنائزیشن کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے : وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا 78ویں یوم تاسیس پر خطاب

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تعلیم کی بہتری ترجیح ہے، اساتذہ معاشرے میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

حکومت عوام دوست پالیسیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ، موجودہ حکومت نے اجتماعی مفاد کو فوقیت دی ہے ، عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کی عزت، وقار اور پیشہ ورانہ ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نظریہ کشمیر کو فنا کرنے کی کوشش کو ہر غیرت مند کشمیری آہنی ہاتھوں سےروکے گا، چوہدری انوار الحق

اس موقع پر قلم الائنس کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔

وفد میں واجد حمید، تیمور الحسن اعوان، سید طاہر حسین شاہ ، راجہ عاصم شمیم ، خالد سلہریا ، راجہ خاور رفیق اور میر نسیم قریشی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

Scroll to Top