فائرنگ

میرپور: نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق، راہ گیر زخمی

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) میرپور کے علاقے ایف ۔ ون کوٹلی روڈ پر نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے مطابق قاتلانہ حملہ ایف۔ون کوٹلی روڈ پر پیش آیا، جس کے دوران دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہ گیر گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا بخار ایک اور جان لے گیا، شوہر کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن دم توڑ گئی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ تھوتھال پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ جاں بحق افراد اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق گجرانوالہ کشمیر کالونی سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ زخمی ہونے والا راہ گیر عمر ولد بشیر ساکن بندرال ہے، جس کی عمر تقریباً 26 سال بتائی جاتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرم ایجنسی، افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان ٹینک تباہ

انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ پولیس کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کیا جا سکے ۔

Scroll to Top