(کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری ورکس نے محکمہ تعمیرات عامہ ضلع حویلی کی جانب سے کلساں سڑک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عوامی شکایات موصول ہونے پر سیکرٹری ورکس نے متعلقہ افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سڑک کی تعمیر میں معیاری اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص مٹیریل کے استعمال اور فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔
سیکرٹری ورکس نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی افسر یا ٹھیکیدار کا ملوث ہونا ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے سیکرٹری ورکس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فنڈز کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کلساں سڑک معیاری تعمیر کے ساتھ مکمل ہو تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: KIA موٹرز پاکستان کا بڑا اعلان: اسپورٹیج ایل اب آسان اقساط پر دستیاب
رپورٹ کے مطابق، محکمہ ورکس کی انکوائری ٹیم آئندہ چند روز میں موقع پر جا کر سڑک کا معائنہ کرے گی اور سیمپل ٹیسٹنگ کے بعد حتمی رپورٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔




