ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمتیں ایک دن میں 200 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہیں، جس سے شہریوں کے چہرے بھی سرخ ہو گئے ۔
لاہور اور پشاور میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک بک ہو رہے ہیں ۔ کراچی میں قیمتیں 400 سے 500 روپے فی کلو کے درمیان ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں ٹماٹر دستیاب ہی نہیں ۔
کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم میں رقم پھنس گئی؟ چند سادہ اقدامات کے ذریعے نقصان سے بچا جا سکتا ہے
ماہرین اور مارکیٹ ذرائع کے مطابق نرخوں میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات نئی فصل کی عدم دستیابی ہے ، ایران سے سپلائی میں کمی، افغانستان سے درآمدات میں رکاوٹ اور بڑھتی ہوئی مانگ ہیں ۔
دوسری جانب شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی قیمت معمول پر لانےکے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔




