پاکستان میں حال ہی میں ایک نئی الیکٹرک کار “گوگو باکس” متعارف کرائی گئی ہےجس کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور صارفین اس نئی گاڑی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ گوگو باکس کے تین مختلف ویرینٹس ہیں جن میں E1، E2، اور E3 شامل ہیں۔
کمپنی نے صارفین کے لیے دو خاص آفرز متعارف کرائی ہیں۔ پہلی آفر “لانچ ڈے آفر” کہلاتی ہے۔ اس آفر میں مختلف ویرینٹس کی قیمتیں بتائی گئی ہیں۔ جن کے مطابق، E1 کی قیمت 60 لاکھ روپے ہےجبکہE2 کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے،E2 سیمی (جو 430 کلومیٹر تک چل سکتی ہے) کی قیمت 71 لاکھ روپے ہے اس کے علاوہE3 (فل لوڈڈ ویرینٹ) کی قیمت 75 لاکھ روپے ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں خاص طور پر لانچ ڈے آفر کے تحت رکھی گئی ہیں اور یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔
دوسری آفر “ابتدائی بکنگ آفر” ہےجو صرف پہلے 50 بکنگز کے لیے ہے۔ اس آفر کے تحت مختلف ویرینٹس کی قیمتیں اور بکنگ اس طرح بتائی گئی ہیں کہ،E1 کی قیمت 62 لاکھ روپے ہے اور بکنگ پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے قیمت ادا کرنی ہے جبکہE1 پلس کی قیمت 66 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہے اس کے علاوہE2 سیمی (430 کلومیٹر رینج) کی قیمت 72 لاکھ روپے ہے اور بکنگ پر15 لاکھ روپے ادا کرنےہیں۔ E3 (فل لوڈڈ ویرینٹ) کی قیمت 76 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 20 لاکھ روپے ہے۔
مزید برآں گوگو باکس کے ریگولر ایکس فیکٹری نرخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان قیمتوں کے مطابق مختلف ویرینٹس کی قیمتیں اور بکنگ کی رقم کچھ اس طرح ہیں کہ E1 بیسک کی قیمت 63 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 5 لاکھ روپے ہے،E1 پلس کی قیمت 67 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 5 لاکھ روپے ہے ،E2 سیمی کی قیمت 73 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 10 لاکھ روپے ہےاورE3 فل لوڈڈ کی قیمت 77 لاکھ روپے ہے اور بکنگ 15 لاکھ روپے ہے۔ یہ نئی گاڑی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک نیا رجحان لے کر آئی ہے اور یہ گاڑی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ آپشن بن چکی ہے۔