آزاد کشمیر صورتحال: وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی

مظفرآباد: وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح پر مداخلت کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق یہ اقدام حالات کو بہتر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے اور اب ذمہ داری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس پر شکوک مزید گہرے ہو جائیں گے کہ کمیٹی کی قیادت کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: خواجہ آصف

Scroll to Top