خوبصورت بال، روشن جِلد اور مضبوط جسم ، پالک کے کمالات جانیے

پالک ایک ایسی ہری سبزی ہے جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پالک میں موجود غذائی اجزاء آنکھوں کی بینائی، دل کی مضبوطی، ہڈیوں کی طاقت، نظام ہاضمہ کی بہتری، متوازن وزن، جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

پالک میں فولاد کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو ہیموگلوبن بنانے اور جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ سبزی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ہے۔

ماہرین کے مطابق پالک میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے، قبض کو ختم کرتا ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے کیروٹینائڈز جسم میں وٹامن اے میں بدل جاتے ہیں، جبکہ وٹامن سی جِلد اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

فولک ایسڈ، جسے وٹامن بی 9 بھی کہا جاتا ہے، حاملہ خواتین کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ خلیوں کی افزائش اور پٹھوں کے افعال میں مددگار ہے۔ کیلشیئم کی موجودگی ہڈیوں، اعصاب اور دل کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا

پالک کا استعمال نہ صرف اعصاب اور رگوں کو غیر ضروری چربی سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ وٹامن اے کی وجہ سے جِلد کو نمی بخشتا ہے، کیل مہاسوں اور جھریوں سے بچاتا ہے اور مجموعی طور پر خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔

Scroll to Top