چینی کمپنی نے جدیدترین 8 سلنڈر کروزر موٹر سائیکل کی تیاری شروع کر دی

بیجنگ: چین کی معروف کمپنی ’’گریٹ وال موٹر‘‘ نے جدید ترین 8 سلنڈر اور 2000 سی سی والی موٹرسائیکل کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

گریٹ وال موٹر چین کی طاقت ور اور عالمی سطح پر پہچانی جانے والی کمپنی ہے جو ایس یو وی، پک اپ ٹرکس اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ کمپنی کی اس نئی موٹرسائیکل نے دنیا بھر کے موٹر بائیک شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

کمپنی کے مطابق بائیک کا انجن 151 ہارس پاور اور 6500 آر پی ایم پر مشتمل ہوگا، جب کہ اس ماڈل کو ہونڈا گولڈ ونگ کے طرز پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہاں ہیں: اسحاق ڈار

ذرائع کے مطابق گریٹ وال موٹر اس موٹرسائیکل کے چار مختلف ورژن متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جن کا وزن 404 کلوگرام سے 427 کلوگرام تک ہوگا اور ان میں سامان رکھنے کی گنجائش بھی فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top