آزاد کشمیر: راولاکوٹ میں سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

سیلاب کی تباہ کاریوں سے جہاں پنجاب میں کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں آزاد کشمیر میں مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پونچھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 250 سے 300 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ دیگر سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں۔

شہریوں اور تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی جائے تاکہ عوام کو کسی حد تک ریلیف فراہم ہو سکے۔

Scroll to Top