منگل کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5,100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 372 روپےاضافے کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے کا ہو گیا۔
22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، 10 گرام 22 قیراط سونا 4 ہزار 8 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں صورتحال:
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 51 ڈالر مہنگا ہو کر3 ہزار 770 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ:
چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4 ہزار 637 روپے اور 10 گرام چاندی 36 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 975 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.42 ڈالر بڑھ کر4 ہزار 410 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، سیکورٹی صورتحال نازک