جہلم ویلی: کشمیری عوام نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا

جہلم ویلی (عمر بھٹی راجپوت) بھارت کے وزیر دفاع کی جانب سے حالیہ بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ کشمیری انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور وہ انڈیا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس بیان پر لائن آف کنٹرول کے اس پار جہلم ویلی میں بسنے والی عوام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے، کشمیری عوام ہمیشہ سے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ شہریوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اور قربانیوں سے یہ بات واضح ہے کہ کشمیری انڈیا کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے مستقبل کے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ رہنے کے حامی ہیں

عوام کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے بے بنیاد بیانات دیتا ہے لیکن کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عوام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بجائے کشمیری عوام کے اصل مؤقف کو تسلیم کرے اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی وفاداری کا ثبوت ہے،سمعیہ ساجد

عوام نے اس موقع پر یہ بھی واضح پیغام دیا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ کشمیری قوم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

Scroll to Top