جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج آمنے سامنے

ٹوکیو (کشمیر ڈیجیٹل) 18 ستمبر 2025: کھیلوں کی دنیا میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور دلچسپ مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ جیولین تھرو کے میدان میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آمنے سامنے ہوں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کا آغاز ٹوکیو میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، جہاں دنیا بھر کے بارہ نمایاں ایتھلیٹ مد مقابل ہوں گے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ابتدائی دو کوششیں توقعات پر پوری نہ اتر سکیں، پہلی تھرو 76.99 میٹر اور دوسری 74.17 میٹر رہی، تاہم تیسری باری میں انہوں نے بھرپور کم بیک کیا اور 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہِ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی، جو ارشد نے تیسری باری میں مکمل کر لی۔ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کی اور ارشد ندیم سے ایک درجے پیچھے رہے۔

اب شائقینِ کھیل کو بے صبری سے اس لمحے کا انتظار ہے جب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا براہِ راست فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے اور ایک نیا پاک-بھارت مقابلہ تاریخ کا حصہ بنے گا۔

Scroll to Top