(کشمیر ڈیجیٹل) ایم جی پاکستان نے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ محدود تعداد میں دستیاب یونٹس پر عارضی رعایت دی گئی ہے، تاہم اس آفر کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایم جی 4 ایکسائیٹ کی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کر کے 84 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس سے صارفین کو 13 لاکھ 9 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا۔ اسی طرح ایم جی زیڈ ایس شارٹ رینج کی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے سے کم کر کے 96 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں 13 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔
ایم جی 4 ایکسائیٹ 64 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ آتی ہے، جو WLTP رینج کے تحت 435 میل تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی ڈی سی فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی رکھتی ہے، جس سے بیٹری کو 10 سے 80 فیصد تک نصف گھنٹے سے بھی کم وقت میں چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے ویڈیوز کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کا فیچر متعارف کرایا
کمپنی کے مطابق یہ رعایتی آفر صرف محدود گاڑیوں کے لیے ہے، اس لیے خریداروں کو جلد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔