فاریسٹ چک پوسٹ چلہانہ کی کارروائی، جڑی بوٹی سمگلنگ کی کوشش ناکام

(کشمیر ڈیجیٹل): وادی نیلم میں قیمتی جڑی بوٹیوں کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے محکمہ جنگلات اور پولیس کی بڑی کارروائیاں سامنے آئی ہیں۔

فاریسٹ چک پوسٹ چلہانہ میں تعینات فاریسٹ گارڈز یاسر احمد ربانی اور عامر شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے بالائی نیلم سے قیمتی جڑی بوٹی لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گاڑی کو تحویل میں لے کر قیمتی جڑی بوٹی ضبط کر لی گئی۔

اسی دوران پولیس چوکی چلہانہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 97 کلو جڑی بوٹی (قسم کوٹھ) برآمد کر لی۔ گاڑی (نمبر AB-317) سے جڑی بوٹی برآمد ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد میں سابق امیدوار اسمبلی شفیق الرحمن عرف کمانڈر ولد نوشروان ساکن پھلوائی، مشتاق ولد ولایت اور صداقت ولد ممتاز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دفعہ 14/EHA/6/FR کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کی ان کارروائیوں کو بھرپور سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں بڑا فیصلہ، اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ میچ ریفری تبدیل

Scroll to Top