فواد چوہدری

بابر اور رضوان کے بغیر قومی ٹیم مکمل نہیں : فواد چوہدری کا سخت ردعمل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی ٹی 20 اسکواڈ سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو باہر رکھنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

ایکس پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے واضح کیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان قومی کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالے گی ۔

یہ ردعمل ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے بُری طرح ناکام دکھائی دی ۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں اُتری لیکن مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی ۔ بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل طور پر دباؤ میں نظر آیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ : بھارت کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ،128رنز کا ہدف دیدیا

Scroll to Top