کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر محکمہ شاہرات کا ایکشن، جنڈالہ پیرگلی روڈ کے مسئلے پر وضاحت

(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر محکمہ شاہرات نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔

محکمے کے مطابق جنڈالہ پیرگلی روڈ پارٹ فرسٹ کلومیٹر نمبر 4 جاوید موڑ نزد بیلہ برجاہ برج پر حالیہ شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑ کھسکنے کے باعث حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا تھا۔

محکمہ شاہرات نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے پر بروقت سنٹرل شاہرات آفس مظفرآباد کو سائٹ وزٹ کی تحریک کی گئی، جس پر متعلقہ حکام نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد جیوتیک سروے کرانے کی تجویز دی۔ اس سروے کے لیے باضابطہ کارروائی جاری ہے اور جیسے ہی پروٹیکشن ورک کا ڈیزائن و تجویز موصول ہوگی، اسی ماہ کے دوران مرمتی کام شروع کرا کے مکمل کر دیا جائے گا۔

محکمے کے مطابق مذکورہ مقام پر فی الحال ہر قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے ٹریفک بحال ہے۔

Scroll to Top