معروف کھلاڑی

کبڈی کا معروف کھلاڑی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

وہاڑی: کبڈی کے معروف کھلاڑی ماکھا جٹ میچ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں جاری ایک مقامی کبڈی میچ اس وقت سوگوار فضاء سوگوار ہو گئی جب جہانیاں منڈی کے مشہور کھلاڑی ماکھا جٹ کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر پڑے ، موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ فوری طور پر طبی امداد کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا ۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے ماکھا جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ایک باصلاحیت اور دلیر کھلاڑی کو یوں کھو دینا انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ کھیلوں کے حلقوں میں ماکھا جٹ کی اچانک موت پر افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پلان، افغانستان اور سری لنکا سے رابطے

وہ ایک نڈر اور شاندار کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے مختلف مقامی اور علاقائی مقابلوں میں اپنی ٹیم کو کئی بار کامیابی د لوائی ۔ ان کی کھیل کے لئے خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Scroll to Top