مظفرآباد

آزاد کشمیر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ : مظفر آباد کی ٹیم نے تاریخ دہرا دی

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آ زاد کشمیر (اے کے)نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ مظفرآباد نے باغ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹاٹل اپنےنام کر لیا ۔ بیان المرصوص معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد اس بار ٹورنامنٹ بھی اسی کے نام سے ہوا ۔

معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان اور پاک فوج کی حیران کن کامیابی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔ اس سے قبل یہ اعزاز میرپور کے پاس تھا تاہم اس ٹورنامنٹ میں مظفرآباد کی طرف سے معروف قانون دان سردار معطیب ، عثمان نعیم ، رفیق پر مشتمل ٹیم تھی جنہوں نے باغ کی ٹیم کو شکست د ے کر کامیابی سمیٹی ۔

فائنل کے مہمان خصوصی جی او سی مری ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر تھے۔ اس موقع پر سپورٹس بورڈ نے بھرپور تعاون کیا ۔ مظفرآباد یہ ٹائٹل 2017 میں جیتا تھا اب 8 سال بعد دوبارہ سے یہ ٹائٹل سردار معطیب اور ا ن کی ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چنار والی بال چیمپئن شپ کے پول میچزدلچسپ مقابلےاختتام پذیر، فائنل آج

یہ ایونٹ آزاد جموں و کشمیر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر اور پاک آرمی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔ چیمپئن شپ کے دوران آزادکشمیر بھر سے نامور کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لیا ، جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب ، سیکرٹری سپورٹس محترمہ تہذیب النساء، سیکرٹری مذہبی امور عامر محمود مرزا ، سپیشل سیکرٹری داخلہ و صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن راجہ طاہر ممتاز ، چیئرمین ٹیوٹا نعیم بسمل ، ڈی جی سپورٹس ، ڈپٹی کمشنر ، سرکاری افسران ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نےبھی شرکت کی ۔

Scroll to Top