ویمنز ورلڈکپ

ویمنز ورلڈکپ:ٹکٹس کی قیمت،افتتاحی تقریب کی تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس بار ورلڈ کپ بھارت کے 4 شہروں اور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے مابین میچ سے قبل منعقد ہوگی، جس میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتیں گی ۔

تقریب میں ثقافتی رنگ، تھیمیٹک سرگرمیاں اور خصوصی ویژولز بھی شامل ہونگے تاکہ کرکٹ کے ساتھ موسیقی اور ثقافت کے حسین امتزاج کا تجربہ شائقین کو فراہم کیا جا سکے۔رواں ورلڈ کپ میں شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک کم رکھی گئی ہیں ۔

بھارت میں لیگ میچز کے ٹکٹ صرف 100 روپے میںملیں گے جو کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم قیمت ہے۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈز میں لانا اور ویمنز کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی میں مقیم پاکستانی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ شام سے شروع ہو گئی ہے جس کا ابتدائی چار روزہ خصوصی مرحلہ صرف گوگل پر صارفین کے لیے مختص ہے، جو 8 ستمبر شام 7 بجے تک ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔

دوسرے مرحلے میں ٹکٹوں کی عام فروخت 9 ستمبر رات 8 بجے سے شروع ہوگی، جس میں باقی شائقین بھی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں تمام راؤنڈ ر میچز کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید میچز کیلئے ٹکٹنگ کی جائے گی ۔

Scroll to Top