ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 :نئی اقساط کی منصوبہ بندی کا اعلان

(کشمیر ڈیجیٹل): ہونڈا نے اپنے مشہور ماڈلز سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے لیے نئی اقساطی منصوبہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

مارکیٹ میں نئے برانڈز کی آمد اور قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہونڈا کی بائیکس بدستور عوام میں مقبول ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی، آن لائن رائیڈ ہیلنگ اور فوڈ ڈیلیوری سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے، لیکن ہونڈا کی فروخت اب بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

کمپنی کے فروخت کے بعد سروس نیٹ ورک اور ملک بھر میں اسپیئر پارٹس کی آسان دستیابی نے خریداروں کا اعتماد قائم رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ کم خرچ اور پائیدار گاڑی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے جبکہ سی جی 125 بھی مسلسل مانگ میں ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 اقساطی منصوبہ (کل قیمت: 1,57,900 روپے)

  • 3 ماہ: 52,500 روپے ماہانہ، بغیر سود
  • 6 ماہ: 26,500 روپے ماہانہ، بغیر سود
  • 9 ماہ: 20,465 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 12 ماہ: 16,100 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 18 ماہ: 11,700 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 24 ماہ: 9,500 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 36 ماہ: 7,300 روپے ماہانہ، سود شامل

ہونڈا سی جی 125 اقساطی منصوبہ (کل قیمت: 2,34,900 روپے)

  • 3 ماہ: 78,300 روپے ماہانہ، بغیر سود
  • 6 ماہ: 39,200 روپے ماہانہ، بغیر سود
  • 9 ماہ: 30,500 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 12 ماہ: 23,900 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 18 ماہ: 17,500 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 24 ماہ: 14,000 روپے ماہانہ، سود شامل
  • 36 ماہ: 10,900 روپے ماہانہ، سود شامل
Scroll to Top