ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپےہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادھرآزاد کشمیر میں سونے کے تازہ ریٹس کے مطابق، سونا پاسہ فی تولہ 3لاکھ60ہزار500 روپے، سونا پونڈ پاسہ فی تولہ 3لاکھ49ہزار500 روپے، سونا پاسہ 10 گرام 3لاکھ9ہزار70 روپے اور سونا پونڈ پاسہ 10 گرام 2لاکھ99ہزار385 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

عالمی بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 3,447 ڈالر ہو گئی ہے۔

 

Scroll to Top