(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ سے مظفرآباد آنے والے چار سیاح رات گئے راستے میں پھنس گئے جنہیں پاک فوج نے بروقت ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے شیڑ گلی روڈ نمبر 13 پر سیاحوں کی گاڑی اچانک خراب ہو گئی۔ گاڑی میں چار مسافر سوار تھے جو لیپہ سے مظفرآباد جا رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر کمانڈر لیپہ گارڈز کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقام یعنی شیر گلی روڈ کیمپ منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے زبردست اور منفرد فیچر متعارف کروادیا
سیاحوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سنسان جنگل میں گاڑی خراب ہونے سے وہ شدید خوفزدہ ہو گئے تھے تاہم پاک فوج نے بروقت مدد فراہم کر کے ان کی جانیں محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کمانڈر لیپہ گارڈز اور پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔