عوام

کوٹلی:براہٹلہ ننور کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر عوام کا سخت ردعمل،بڑے احتجاج کا عندیہ

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع کوٹلی کے حلقہ چڑہوئی کی یونین کونسل براہٹلہ ننور کے قیمتی جنگلات تیزی سے کٹائی کا شکار ہو رہے ہیں ۔

مقامی عوام کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر لکڑی کی کٹائی جاری ہے ۔

اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ چیف کوآرڈینیٹر محکمہ جنگلات اشفاق گجر جنگلات کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کے لیے گارڈز اور واچرز کو لکڑی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں ۔

چند روز قبل ان کی ہدایت پر گارڈز راجہ شہزاد شادہ اور نوید نے بغیر پرمٹ جنگلاتی رقبے سے لکڑی کاٹ کر ایک گاڑی روانہ کی، جسے عوام نے موقع پر روک لیا۔مقامی افراد نے واضح کیا کہ کسی صورت غیر قانونی لکڑی کو منتقل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:نوسیری ڈیم میں لکڑی کا جمع ہونا: محکمہ جنگلات کا مؤقف اور اقدامات

ان کا کہنا ہے کہ اشفاق گجر محکمہ جنگلات میں کرپشن کا بڑا سرغنہ ہے جو معمولی مفاد کی خاطر قدرتی وسائل کو تباہ کر رہا ہے ۔

علاقہ مکینوں نے وزیر جنگلات اکمل سرگالا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشفاق گجر سمیت ملوث گارڈز اور واچرز کو فوری طور پر معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، بصورت دیگر ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔

Scroll to Top