اسکولز ٹیلنٹ

اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے متعلق پی سی بی کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نئی نسل میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کھیل کو تعلیمی اداروں کی سطح پر فروغ دینا ہے ۔

پی سی بی کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکولز میں 60 سے زیادہ کوچز ٹرائلز لیں گے ۔ ٹرائلز کے بعد انہی اسکولز کے مابین 40 اوورز فی اننگز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ اگلے ماہ شروع کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی!

ٹورنامنٹ سے منتخب ہونے والی 100 نمایاں ٹیمیں آگے چل کر ویک اینڈ اسکولز لیگ میں حصہ لیں گی جبکہ اس لیگ کی فاتح ٹیم کو بیرون ملک دورے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑیوں کو پی سی بی انڈر-15 اور انڈر-17 ایونٹس میں بھی جگہ دی جائے گی ۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے بتایا کہ اس پروگرام کی تمام مالی معاونت پی سی بی کرے گا ، تاکہ بچے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ملک بھر میں 168 اسکول گراؤنڈز کو بھی فعال کرے گا ۔

Scroll to Top