چترال (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی مشہور چوٹیوں میں شمار ہونے والی ہندوکش کی سب سے بلند چوٹی تریچ میر سر کرلی ہے۔ یہ کارنامہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے تحت شروع کی گئی مہم ’’تریچ میر ایکسپیڈیشن 2025‘‘ میں انجام پایا۔
7 ہزار 708 میٹر بلند تریچ میر کو سب سے پہلے 1950 میں ناروے کی ایک ٹیم نے سر کیا تھا اور رواں برس اس تاریخی کامیابی کو 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اسی مناسبت سے سال 2025 کو تریچ میر کی پلاٹینم جوبلی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور میں 10 فٹ لمبا اژدھا آبادی میں گھس آیا، مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
مہم میں سرباز خان کے ہمراہ چترال کے دو نوجوان کوہ پیما، اکمل نوید اور شمس القمر بھی شریک تھے۔ دونوں 7 ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچے مگر چوٹی تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔