(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ نامے کا اعلان کر دیا ہے، جو 18 اگست 2025 کو نافذ العمل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 478 روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو، دیسی مرغی 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغ850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔(40-50گرام) انڈے فی درجن 285 روپے اور (51-60 گرام) انڈے 365 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
سبزیوں کے نرخ بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق آلو کوالٹی اے 80 اور بی 60 روپے فی کلو، ٹماٹر 80 روپے، پیاز 80 روپے، بند گوبھی150 اور بینگن 140 روپے، گاجر160 اور شلجم 130 اور 100 روپے، شملہ مرچ 110 روپے، ٹینڈا دیسی 150 روپے، پالک50 روپے، کریلا 110 روپے، مولی 60 روپے، بھنڈی 90 روپے اور بند گوبھی 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں بھی فرق رکھا گیا ہے، ادرک چائنا 560 اور ماڑوں 140، لیموں 410جبکہ لہسن چائنا 310 اور دیسی 210 روپے فی کلو مقرر ہے۔
اسی طرح پھلوں کے نرخوں میں سیب 260 اور گرما 190 ، کیلا 190 روپے فی درجن، انگور 310 اورآم چونسا320 روپے، آڑو 330 روپے، ناشپاتی 250 روپے، خوبانی 310 روپے، آم دیسی160 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں مون سون کے دوران 657 اموات، این ڈی ایم اے کا مزید بارشوں کا الرٹ جاری
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کے وقت سرکاری نرخ ضرور چیک کریں اور اگر کسی دکاندار کی جانب سے زیادہ قیمت وصول کی جائے تو فوراً پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اطلاع دیں۔




