(کشمیر ڈیجیٹل) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے ممکنہ خاتمے کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر یوکرین اپنی فوجیں ڈونیسک اور لوہانسک کے متنازعہ علاقوں سے واپس بلا لے تو روس جنگ بندی پر آمادہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغام روس نے غیر رسمی سفارتی ذرائع کے ذریعے مغربی ممالک تک پہنچایا ہے اور ان دونوں خطوں سے یوکرینی افواج کا انخلا جنگ کے خاتمے کی بنیادی شرط قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم یوکرین اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تاحال اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فنانشل ٹائمز نے اسے ممکنہ طور پر مذاکرات کی میز پر واپسی کی ایک کوشش قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ شرائط یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ اسکواڈکیلئے اجلاس،بابر اعظم اور رضوان پر دوبارہ اعتماد کا امکان!