چمیاٹی دھیرکوٹ میں شاندار آزادی گالا کا انعقاد، سابق وزیرِاعظم مہمانِ خصوصی

14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر احساسِ انسانیت ووکیشنل، کمپیوٹر و اسلامک سینٹر چمیاٹی دھیرکوٹ کے زیرِاہتمام شاندار “آزادی گالا” کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان تھے۔

تقریب میں آزادی کی خوشیاں جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ اس موقع پر 14 سلائی مشینیں مستحق خواتین میں تقسیم کی گئیں، طلباء و طالبات کو 14 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے اور 14 پاؤنڈ وزنی آزادی کیک کاٹا گیا۔

صوفی سردار اسرار ارباب عباسی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے کردار اور آزادی کی نعمت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اصل سرمایہ ہے اور علم و ہنر کے ساتھ آگے بڑھنے والی نسل ملک و قوم کا مستقبل روشن کرے گی۔

مہمانِ خصوصی سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے اور کشمیری عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور فنی مہارت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور احساسِ انسانیت ووکیشنل، کمپیوٹر و اسلامک سینٹر نوجوانوں اور خواتین کو ہنر فراہم کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کر رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی سردار عرفان عباسی، خواجہ قیوم، دانش عباسی، میڈم شازیہ، میڈم شِشتہ، میڈم نازیہ، میڈم شمسا، میڈم کنزہ، سردار زبیر اور سید امجد شاہ کے علاوہ خواتین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 250 سے زائد افراد جاں بحق، آزادکشمیر اور پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

یہ تقریب جشنِ آزادی پاکستان اور کشمیر کے روشن مستقبل کے لیے عہدِ نو کی تجدید کا پیغام لے کر سامنے آئی۔

Scroll to Top