(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پاکستان نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، یعنی پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 12 روپے 84 پیسے کم کر کے 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل (Superior Kerosene Oil) کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 8 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
یہ قیمتیں نافذ العمل ہوگئی ہیں۔