(کشمیر ڈیجیٹل)پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر سرجنز نے 14 اگست کے موقع پر ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سینہ چاک کیے بغیر (ٹاوی سرجریز) 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ کامیابی اُن مریضوں کے لیے ممکن ہوئی جن کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہ تھی۔
ترجمان رفعت انجم کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ پاکستان کے بڑے اسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے اس ریکارڈ ساز آپریشن میں حصہ لیا، جس کے ذریعے 70 سے 80 سال کے مریضوں کو نئی زندگی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے75 روپے کا منفرد سکّہ عوام کے لیے جاری کر دیا
ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ نے کہا کہ عالمی معیار کی سہولیات اور مہارت کے ساتھ یہ کامیابی پاکستان کے طبی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔