مظفرآباد میں جشنِ آزادی کے موقع پر بین الجامعات تقریری مقابلہ

(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے جشنِ آزادی کی مناسبت سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیرِاہتمام بین الجامعات انگریزی تقریری مقابلہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی تمام جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔

مقابلے کا مرکزی موضوع “آزادیٔ پاکستان” تھا، جبکہ طلبہ نے اپنی تقاریر میں “معرکہ حق” اور “خودمختار پاکستان” جیسے موضوعات کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں جامعات کے اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشور شریک ہوئے۔

اسی سلسلے میں جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام 14 اگست کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سمیت مختلف اہم شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے آزادیٔ پاکستان کی اہمیت اور معرکہ حق کے پیغام پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ویمن کرکٹرزمنیبہ اور فاطمہ کی شاندار ترقی

Scroll to Top