ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل کل سے متوقع

(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر ،اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔

ادھر بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد بیراج پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز، ریڈمی 15 فائیو جی بدستور نمبر ون

Scroll to Top