پولیس

مظفرآباد : چوکی پولیس کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے مضر صحت پاپڑ برآمد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چوکی پولیس جلال آباد نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑوں کی بڑی مقدار برآمد کر لی ۔

پولیس حکام کے مطابق دورانِ گشت ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر پاپڑوں کے کئی تھیلے برآمد ہوئے ۔

ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ یہ پاپڑ غیر معیاری اجزاء سے تیار کیے گئے ہیں اور ان میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی سخت خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پاپڑ انسانی صحت کے لیے نہ صرف نقصان دہ بلکہ خطرناک امراض کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ برآمد شدہ مال کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سی آئی اے پولیس مظفرآباد کا کریک ڈائون،3ملزمان گرفتار، منشیات، موبائل فونز،نقدی برآمد

اس ضمن میں گاڑی کے ڈرائیور اور مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مضر صحت اشیاء کہاں سے لائی جا رہی تھیں اور کہاں سپلائی کی جانی تھیں ۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء خریدتے وقت معیار اور معیاری لیبلنگ کو ضرور چیک کریں اور کسی بھی مشکوک چیز کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ آزاد کشمیر بھر سے اس قسم کے غیر معیاری اور صحت دشمن کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

Scroll to Top