کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی

(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج آزاد کشمیر بالائی خیبر پختونخوااور خطۂ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے بعد دوپہر یا شام کے وقت بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 50 ہزار سال پرانے مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے اور پتھر کے اوزار دریافت

دوسری جانب  دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔

Scroll to Top