آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج موسم مجموعی طور پر سرد اور خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں آج دن بھرہلکی دھوپ رہے گی جبکہ درجہ حرارت کم از کم 2 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض مقامات پر صبح کے وقت ہلکی بارش ہو سکتی ہے جس کے بعد موسم خشک اور قدرے سرد رہے گا۔
میرپور میں آج زیادہ تر دھوپ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ درجہ حرارت دن کے وقت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ رات کے وقت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ کوٹلی میں بھی موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا، جہاں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے لیکن رات کے وقت سردی میں اضافہ ہوگا اور پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے لیے کوئی رعایت نہیں، امریکی ٹیرف کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا
باغ اور حویلی کے علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے جہاں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ باغ میں درجہ حرارت دن کے وقت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ حویلی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور رات کے وقت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔
نیلم ویلی کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بعض مقامات پر برفباری ہوسکتی ہے۔ نیلم دریا کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔