جنوبی افریقہ چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔
شرجیل خان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
عمر امین نے 36، آصف علی نے 28، شعیب ملک نے 20، محمد حفیظ نے 17 اور کامران اکمل نے 2 رنز اسکور کئے۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں جشن آزادی کے موقع پر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اے بی ڈی ویلیئرز نے صرف 60 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی،ان کا ساتھ جے پی ڈومینی نے 50 اور ہاشم آملہ نے 18 رنز کے ساتھ دیا ۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل کے حصے میں آئی ۔ بولنگ میں ہارڈس ولیون اور وین پارنیل نے 2،2 وکٹیں اور اولیویر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے حمزہ خان نے ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں جگہ بنالی