پاکستان میں نئی پیوژو 2008 نئی روشنی، نیا انداز اور مزید لگژری کے ساتھ متعارف کرا دی گئی!

(کشمیر ڈیجیٹل)لکی موٹرز نے پاکستان میں پیوژو 2008 کا نیا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس میں ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے نمایاں بہتری کی گئی ہے۔

اس فیس لفٹ ماڈل میں مکمل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس شامل کیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گاڑی میں پیوژو کی مخصوص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹس بھی شامل کی گئی ہیں جو اسے ایک منفرد پہچان دیتی ہیں۔

کیبن کے اندر 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر دیا گیا ہے جس سے گاڑی کی اندرونی خوبصورتی اور آسائش میں اضافہ ہوا ہے۔

پیوژو 2008 کا فیس لفٹ ماڈل دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہے:

  • پیوژو 2008 ایکٹیو: قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے
  • پیوژو 2008 آلور: قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے

لکی موٹرز کی جانب سے اس ماڈل کی متعارف کرائے جانے سے مقامی مارکیٹ میں یورپی گاڑیوں کے شوقین افراد کو ایک نئی آپشن میسر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے حمزہ خان نے ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں جگہ بنالی

Scroll to Top