(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
15 ہزار ڈالر انعامی رقم پر مشتمل اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پانچ سیٹ پر مشتمل اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے تین کے مقابلے میں دو سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
49 منٹ طویل اس سنسنی خیز مقابلے میں حمزہ خان نے 10-12، 11-6، 5-11، 11-3 اور 11-5 سے فتح حاصل کی۔
اب فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ میزبان ملک اسپین کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی آئیکر پائیریس سے ہوگا۔
یہ بھی پرھیں: پاکستان میں نئی پیوژو 2008 نئی روشنی، نیا انداز اور مزید لگژری کے ساتھ متعارف کرا دی گئی!
یاد رہے کہ ویلینشیا اوپن اسکواش چیمپئن شپ اسپین میں منعقد ہو رہی ہے جس کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔