واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارت کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا کہ کیا پتہ آنے والے دنوں میں پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکا مل کر پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دیں گے
ہم اس وقت اُس آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی نے معیشت تباہ کردی، راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بیان کی حمایت کردی
صدر ٹرمپ اس موقع پر بھی بھارت کو نہیں بھولے، انہوں نے کہا کہ ’کون جانتا ہے، شاید وہ (پاکستانی) ایک دن بھارت کو تیل فروخت کر رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’اسی طرح دیگر ممالک بھی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں دے رہے ہیں، یہ تمام اقدامات ہمارے تجارتی خسارے کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک مکمل رپورٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا مودی کو جھٹکا، بھارت کی 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائدکر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ معیشت دیااور کہا مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ (بھارت اور روس) اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں اور مجھے اس کی فکر ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت تھوڑا سا کاروبار کیا ہے مگر ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔