کشمیر ڈیجیٹل / برمنگھم : پاکستان پریس کلب (یو۔ کے) کے مرکزی صدر راجہ مسرت اقبال کے اعزاز میں سکائی بلیو انویسٹمنٹ کی جانب سے تقریب میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب (یو۔کے) کے مرکزی صدر راجہ مسرت اقبال کے اعزاز میں سکائی بلیو انویسٹمنٹ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب کی مرکزی قیادت اور مڈلینڈز برانچ کو مدعو کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:لُوٹن:راجہ محمد اقبال خان کی راجہ شفیق پلالوی سے ون ٹو ون ملاقات، اہم سیاسی مشاورت
تقریب میں شرکت کے لیے جب راجہ مسرت اقبال پہنچے تو پاکستان پریس کلب (یو۔ کے) مڈلینڈز کے صدر راجہ ناصر محمود، سیکریٹری جنرل عادل اعظم اور ان کی ٹیم نے پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر میڈیا، کمیونٹی اور بزنس حلقوں کی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کا مقصد صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآبادچیمبر آف کامرس کے وفد کی سیکرٹری سیاحت چوہدری عبدالرحمٰن سے اہم ملاقات
تقریب میں باہمی روابط، صحافتی اقدار اور کمیونٹی کی نمائندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، جبکہ سکائی بلیو انویسٹمنٹ کی جانب سے پریس کلب کے کردار کو سراہا گیا ۔