ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے بارے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم آج وائٹ ہاؤس میں تجارتی ڈیلز پر کام کرنے میں بہت مصروف ہیں کیونکہ ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی ڈیلز کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم آج وائٹ ہاؤس میں تجارتی ڈیلز پر کام کرنے میں بہت مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت پر25فیصد ٹیرف،اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

ایکس پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بہت سے ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے، جن میں سے سبھی امریکہ کو “انتہائی خوش” بنانا چاہتے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ نے کہا کہ میں آج دوپہر جنوبی کوریا کے تجارتی وفد سے ملاقات کروں گا۔ جنوبی کوریا ابھی 25% ٹیرف پر ہے، لیکن ان کے پاس ان ٹیرف کو خریدنے کی پیشکش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت پر25فیصد ٹیرف،اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

مجھے یہ سننے میں دلچسپی ہوگی کہ وہ پیشکش کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی نے مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

ہم آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ کون جانتا ہے، شاید وہ کسی دن ہندوستان کو تیل بیچ رہے ہوں گے۔

Scroll to Top