بجلی صارفین کیلئے 53 ارب روپے کا ریلیف متوقع ہے

(کشمیر ڈیجیٹل): بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف دینے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا، جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

درخواست کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر پونچھ کا اقدام،37 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ان درخواستوں پر سماعت 4 اگست کو کرے گا اور اس کا فیصلہ پورے ملک کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

Scroll to Top