(کشمیر دیجیٹل) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اربعین کے موقع پر خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فلائٹ آپریشن 8 اگست سے شروع ہوگا، جس کے تحت پاکستان سے نجف کے لیے پروازیں 11 اگست تک جاری رہیں گی۔ پی آئی اے کا واپسی کا فلائٹ آپریشن 18 اگست سے 23 اگست تک جاری رہے گا جس کے دوران نجف سے پاکستان کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق اس خصوصی آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 امریکی ڈالر مقرر کیا گیا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طلب میں اضافے کے پیشِ نظر کرایوں میں کمی اور پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکروپلاسٹک: خاموش قاتل، جو انسانی جسم کے اندر تک جا پہنچا
واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین ایران کے راستے زمینی سفر اختیار کر کے نجف پہنچتے ہیں، تاہم فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔