طالب علم

جہلم ویلی : تیندوے کا دوسرا حملہ : میٹرک کا طالب علم زخمی کر دیا

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز/رپورٹ عمر بھٹی راجپوت) تیندوے کو انسانی خون کی لت پڑ گئی،چوبیس گھنٹوں میں ایک بار پھر نلئی ، ڈبراں سرحدی گاؤں میں میٹرک کے طالب علم پر حملہ آور ہو گیا ۔

تیندوے  کے حملہ میں جہلم ویلی کے گاؤں نلئی ڈبراں میں،میٹرک کا طالب علم مدثر علی اعوان ولد عبد المجید اعوان معمولی زخمی ہو گیا ۔ مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر طالب علم کی جان بچا ئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پانڈو سیکٹر: تیندوا گھر کے صحن میں کھیلتی ہوئی 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا

ہفتہ کے روزتیندوے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی تدفین کے بعد چیتے نے نوجوان پر حملہ کیا ۔  تیندوے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی جویریہ اعوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ جویریہ کو ڈبراں نلئی کے مقامی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے سائے میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

تیندوے کے حملہ میں بچی کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ نے چیتے کو پکڑنے کے لیے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی ، وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ کی خاموشی پر عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔

Scroll to Top