وادی لیپہ( رپورٹ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل/ عبدالصبور اعوان )محکمہ جنگلات تجدید اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لیپہ کے اشتراک سے برتھواڑ گلی ٹاپ پر مون سون شجرکار ی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لیپہ کا شاندار کارنامہ، محکمہ جنگلات تجدید لیپہ کے اشتراک سے وادی لیپہ برتھواڑ گلی ٹاپ جو کہ سطح سمندر سے 1000فٹ بلندی پر واقع ہے پر 1000 فر کے پودے لگا کر عملی شعور دے دیا ۔
شجرکاری میں پرنسپل ڈگری کالج لیپہ ملک مظفر اقبال اعوان، سٹاف ڈگری کالج لیپہ، پروفیسرز، طلباء جبکہ محکمہ جنگلات تجدید کے بلاک آفیسر معروف اعوان اور ان کے سٹاف نے بھر پور حصہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام گڑھ میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، کمشنر میرپور ڈویژن کی درخت لگانے کی اپیل
عوامی حلقوں نے ڈگری کالج لیپہ کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔ تعلیمی ادارے ماحولیات ، گلوبل وارمنگ ، موسمیاتی تبدیلوں اور شجرکاری کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
شجر کاری سے پہلے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ، پودا جات محکمہ جنگلات ید نے فری میں مہیا کیے۔ اس موقع پراساتذہ اور طلباء نے شجر کاری مہم میں گہری دلچسپی لی ۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، راجہ شکیل خان کا 5 ہزار پودے لگانے کا ہدف
یاد رہے وادی لیپہ میں محکمہ جنگلات تجدید مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام اور سیکرٹری جنگلات،چیف کنزرویٹر ملک اسد محمود کنزرویٹر شہباز خان ، ڈی ایف او مجتبیٰ اعوان کی ہدایات کے مطابق مون سون پلانٹیشن پورے زور شور سے جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ماحولیاتی بہتری کیلئے کاروان فاؤنڈیشن کی بڑی شجرکاری مہم