عمران خان

عمران خان کو رہا کرو : ہٹیاں بالا کی فضائیں ولولہ انگیز نعروں وترانوں سے گونج اٹھیں

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)جہلم ویلی کے صدر مقام ہٹیاں بالا کی فضائیں عمران خان کو رہا کرو اور دیگر ولولہ انگیز نعروں اور ترانوں سے گونج اٹھیں ۔

عمران خان رہائی کنونشن ،جنرل ورکرز اجلاس میں جہلم ویلی بھر سے عمران خان کے جانثار اور دیوانے دیوان وار اُمنڈ آئے،امیدوار اسمبلی قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید زیشان حیدر کی قیادت پر غیر متزلزل یقین و اعتماد کا اظہار۔ جنرل ورکرز اجلاس و عمران خان رہائی کنونشن تاریخ ساز جلسہ میں تبدیل ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نکلیں گے تو سفیر کشمیر عمران خان نکلے گا،باغ میں تحریک انصاف کا پرجوش اجلاس

اس موقع پر کشمیریوں کا سفیر کشمیر ، محسن کشمیر عمران خان کی رہائی تک بھرپور عوامی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے ، صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ہدایت پر نائب صدر سید ذیشان حیدر نے ورکرز کنونشن کے دوران کارکنان سے ایک بار پھر حلف ۔ جہلم ویلی بھر سے تمام برادریوں نے جوق در جوق ریلیوں کی صورت میں شرکت کی ۔

علاقے بھر سمیت پنڈال مرکزی قیادت کی قد آوور تصاویر اور پارٹی پرچموں سے جگمگا رہا تھا۔تقریب آمد پر مرکزی قیادت کا والہانہ استقبال کیا گیا اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا،جس کی سعادت شا ہد ہمدانی نے حاصل کی ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ٹائیگر عامر ارشد نے احسن انداز میں سرانجام د ئیے۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی کی موجودہ اور سابق قیادت سمیت تمام مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھاکہ 27جولائی 2025 کا دن آزاد کشمیر و پاکستان کی تاریخ میں نیا موڑ ثابت ہو گا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ خان جبکہ صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی گہرا سمندر ، کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سردار عبدالقیوم نیازی

ان کے ہمراہ خواجہ فاروق احمد قائد حزب اختلاف آزاد  کشمیر قانون ساز اسمبلی ، میر عتیق الرحمان، سید تبریز کاظمی ،عمران خورشید، سید اظہر علی گیلانی ، اخلاق الرسوم ، بیرسٹر اسرار، عنصر پیرزادہ ، عامر روشن اعوان،زین گیلانی، عمران پیر زادہ ، آصف اقبال مغل،   مشتاق شیخ،کامران کنول کیانی ، کلیم کاظمی ، ظہور نقوی ، ملک فراز زرگر سمیت پریس کلب ہٹیاں بالا کے عہدیداران و ممبران موجود تھے ۔

تقریب سے قبل عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی ۔

Scroll to Top