مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)بینک روڈ مظفرآباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ مقامی تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، انجمن تاجران نے احتجاج کی کال دے دی ۔
شہری و دیگر اداروں کی غفلت اور لا پروائی سے مظفرآباد کی مصروف ترین شاہراہ بینک روڈ کے کناروں پر گندگی اور ٹوٹی پھوٹی روڈ پر جمع ہونے والے پانی نے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی کی سڑکیں خطرناک، ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا!
انجمن تاجران نے دھمکی دی کہ اگر کل تک بینک روڈ کی صفائی نہ کی گئی تو پیر کے روز ہم شاہ سلطان پل بند کر کے احتجاج کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: لیکچرار پر تشدد کا الزام، راولاکوٹ کے طلبہ نے سڑک بلاک کر دی
شہریوں اور دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پرسڑک کی صفائی کی ہنگامی مہم کا آغاز کرے اور ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔
یہ بھی پڑھیں: انوار حکومت کو جھٹکا،990کلومیٹر سڑکوں کے منصوبوں پر ہائیکورٹ سے حکم امتناع جاری